لوڈ شیڈنگ میں کمی وزیراعظم کا اہم اقدام‘ قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے: محمودالحسن‘ عثمان تنویر
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری ملک محمودالحسن نے سردار نسیم عثمان تنویر بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی لوڈ شیڈنگ میں کمی سے تاجر‘ صنعتکار کاروبار حضرات اور پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اس اقدام سے ملک معاشی طور پر مضبوط اور صنعتی ترقی کرے گا۔