دنیا بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ نمونیہ ہے: ڈاکٹر فاطمہ اعجاز
لاہور (پ ر) ہمارے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہم اس دور میں جی رہے ہیں جب نمونیہ کی ویکسین دستیاب ہے۔ لیکن پھر بھی دنیا بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کی بڑی وجوہات میں ایک نمونیہ انفیکشن ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں ہر بیس سیکنڈ میں ایک بچہ نمونیہ کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہ بات شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کی کنسلٹنٹ پلمونری اینڈ انٹینسو کیئر ڈاکٹر فاطمہ اعجاز نے ورلڈ نمونیہ ڈے کے موقع پر صحافیوں کو بتائی۔