علامہ محسن علی نجفی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)اہل تشیع کے علماء‘ کارکنوں اور طلباءنے جمعہ کو سہ پہر یہاں پریس کلب کے سامنے علامہ شیخ محسن علی نجفی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور ان کی زیر سرپرستی و نگرانی چلنے والے درجنوں تعلیمی‘ سماجی اور فلاحی اداروں کے بنک اکا¶نٹس منجمند کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ”نا انصافی کے خلاف احتجاج“ کی تحریر پر مشتمل بینر کے علاوہ پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ شیخ محسن علی نجفی کے خلاف حکومتی کارروائی پر صدائے احتجاج بلند کر رہے تھے اس موقع پر علامہ ظفر عباس شاہانی اور دیگر علماءنے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ بات حکومت جانتی ہے کہ ہم کسی آزمائش سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں ابھی ہم نے علامتی احتجاج کیا ہے لیکن ہم پر ملک بھر سے علماءذاکرین اور عوام کا دبا¶ ہے کہ شیخ محسن علی نجفی اور ان کے اداروں کے خلاف حکومتی کارروائی پر بھرپور احتجاج کیا جائے علامہ شیخ محسن علی نجفی کی علمی ‘ سماجی اور فلاحی خدمات ملک کے کونے کونے میں موجود ہیں جس پر تمام محب وطن پاکستانیوں اور حکومتی اداروں کو ان کا شکر گزار ہونا چاہیئے۔ علامہ محسن علی نجفی کے خلاف حکومت کے غلط فیصلے سے ان کی فلاحی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں ان کے اکا¶نٹس منجمند کرنا سینکڑوں غریب طلباءکے تعلیمی قتل کے مترادف ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ علامہ شیخ محسن علی نجفی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالا جائے اور ان کے بینک اکا¶نٹس بحال کئے جائیں ورنہ راست اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔