پاکستان پیڈیارٹکس ایسوسی ایشن کی 23 ویں کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہوگئی
راولپنڈی(نےوز رپورٹر)پاکستان پیڈیارٹکس ایسوسی ایشن کی23 ویں کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ کانفرنس میں 30 سے زائد بین الاقوامی ماہرین اور پاکستان سے تقریبا 2000 مندوبین شریک ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹر مشتاق اے خان نے کہا کہ کانفرنس سے پاکستان میں بچوں کے امراض کے علاج میں مدد ملے گی اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے کانفرنس میں شریک ماہر ین امرا ض اطفال باہمی تجربات سے مستفید کریں گے۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کی کاوشوںکو سراہا ۔ کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر رائے محمداصغر کے مطابق کانفرنس میں 200 سے ریسرچ مقالے پڑھے جائیں گے اور 15 ورکشاپس میں شرکاءکو پیڈیاٹرکس کے مختلف موضوعات کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے ماہرین نوجوان ڈاکٹروں کو اپنی ریسرچ اور تجربات سے مستفید کریں گے۔ پروفیسر رائے محمد اصغر نے بتایا کہ پاکستان کے مختلف علاقوںاور بیرون ممالک سے بڑی تعداد میں ماہرین امراض اطفال کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے صدر پاکستان پیڈیارٹکس سوسائٹی پروفیسر طاہر مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مشترکہ جدو جہد سے بچوں کے امراض کے جدید علاج کی سہویلات عام کی جاسکتی ہیں۔ جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عائشہ مہناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے بڑی تعداد میں ڈاکٹر مختلف سرگرمیوں میں شریک رہے ہیں اور بچوں کے امراض کے علاج کے بارے میں جدید طبی تحقیق کو ماسٹر ٹرینرز کی مدد سے عام کیا گیا ہے ۔ اور زرائع ابلاغ کے تعاون سے بیماریوں سے بچاو اور تحفظ کے احتیاطی تدابیر بھی عام کرنے کے لئے کئی پروگرام منعقد کئے گئے۔آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر شہزاد منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے پہلے روز چھ سائنٹفک سیشن منعقد ہوئے جن میں اہم موضوعات پر مقالے پیش کئے گئے۔ انہوں نے کانفرنس کے دیگر اہم موضوعات پر بھی روشنی ڈالی۔