این اے 110 ،عدالتی فےصلہ آنے کے بعد عمران خان” ہوش کے ناخن لےں
راولپنڈی ( نےوز رپورٹر) وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیف کواڈینیٹر پنجاب سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے این اے 110 میں پی ٹی آئی کی طرف سے دائر دھاندلی کے بے بنیاد الزامات کی رٹ خارج ہونے کے بعد عمران خان” ہوش کے ناخن لےں انکی گزشتہ تین سال سے پاکستان اور اسکے عوام کا وقت ضائع کرنے اور ملک کی ترقی روکنے کے لئے شروع کی گئی ” دھرنا اور گھیراﺅ جلاﺅ “ کی سیا ست نے انہیں پاکستانی قوم سے بہت دور کر دیا ہے ۔ قوم جان چکی ہے کہ عمران خان نا تجربہ کار ہونے کے ساتھ ساتھ نا سمجھ بھی ہیں انہوں نے ہمیشہ اپنے فیصلے شیخ رشید جیسے سےاستدانوں کے پیچھے لگ کر کئے ۔ 2018ءمیں قوم عمران خان سے انکی خیبر پی کے میں قائم صوبائی حکومت کی کارکر گی پوچھے گی جہاں صوبائی دالحکومت پشاور میں چوہے بھی نہیں مارے جا سکے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن 2018ءمیں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ سے پاک پاکستان قوم کو تحفہ میں دیگی ۔