پہلا ٹیسٹ: بھارت کے 4 وکٹوں پر 319 رنز، 218 کے خسارے کا سامنا
راجکوٹ (سپورٹس ڈیسک) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے 4 وکٹوں پر 319 رنز بنا لئے ہیں اور اسے مزید 218 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ چتیشور پجارا نے 124 رنز بنائے۔ مرلی وجے 126 رنز بنا کرکیچ ہو گئے۔ سٹورٹ براڈ، ظفر انصاری، عادل رشید اور بین سٹوکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 537 رنز بنائے۔