بھارتی شہر جے پور کے فلم فیسٹیول میں 3 پاکستانی فلموں کی نمائش
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باوجود جے پور میں فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے پاکستان کی تین فلموں کی نمائش کا فیصلہ کیا ہے۔اکتوبر میں ممبئی فلم فیسٹیول نے بھی پاکستان کی کامیاب فلم کی نمائش کا فیصلہ کیا تھا، تاہم منسوخ کردی گئی۔ فلموں میں 'ماہ میر'،فلم 'ہیل ہول' اور فلم 'لٹل ریڈ روزز' شامل ہیں۔ فلم فیسٹیول کا آغاز اگلے سال 7 جنوری سے ہوگا جو 11 جنوری تک جاری رہے گا۔