فلم ’’جٹ دا ویر‘‘ کی عکسبندی مکمل ہو گئی
لاہور (کلچرل رپورٹر) گزشتہ کئی برسوں سے التوا کا شکار پنجابی فلم ’’جٹ دا ویر‘‘ کی عکسبندی مکمل ہو گئی ہے۔ کاسٹ میں شان‘ صائمہ‘ سعود‘ معمر رانا‘ نرما‘ میگھا شامل ہیں۔ یاد رہے کہ فلم سنسر بورڈ کو فلم کے کچھ مناظر پر اعتراض تھا ڈائریکٹر نے ان مناظر کی دوبارہ عکسبندی کی ہے۔ فلم کے پرنٹ سنسر بورڈ میں جمع کرا دئیے گئے ہیں۔ فلم سنسر ہونے کے بعد میٹروپول سینما میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔