کینیڈین گلوکار لیونارڈ کوہن چل بسے
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک ) کینیڈا کے کامیاب گلوکار لیونارڈ کوہن 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ لاس اینجلس میں لیونارڈ کوہن کی یاد میں تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ گلوکار کے انتقال کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ لیونارڈ کوہن گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر اور ناول نگار بھی تھے۔