سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار‘ 42 ارب 17 کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری
کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) میں جمعہ کے اختتام پر جاری تیزی پر 100 انڈیکس 145.13 پوانٹس اضافہ پر 42700 کی بالائی حد عبور ہو کر 42849.12 کی ریکارڈ سطح پر بند رہی ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 42 ارب 17کروڑ روپے کا اضافہ رہا۔ سوئی سدرن گیس ‘ پی آئی اے سی کے حصص کی خریداری کے اچھے اثرات اگلے ہفتے کمپنیوں کے منافع میں اضافہ کی توقعات اور کئی مثبت عوامل کے باعث سرمایہ کاروں نے سوئی سدرن گیس ‘ پی آئی اے سی اے ‘فیصل بینک ‘ دیوان سیمنٹ سمیت بیشتر حصص کی زائد خریداری کر کے اسے اگلے ہفتے کی اچھی اطلاعات پر حامل کرلئے ۔ جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر 100 انڈیکس 145.13 پوانٹس اضافہ پر 42849.12 کی ریکارڈ سطح پر بند رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 434 کمپنیوں تک رہا جس میں 206 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ ‘ 214 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور 14 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کے کیپٹل 86کھرب 23 ارب 94 کروڑ 29 لاکھ 98 ہزار 572 روپے سے بڑھ کر 86 کھرب 66 ارب 12 کروڑ 8 لاکھ 3ہزار 705 روپے ہوگئی گزشتہ جمعرات کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی ایک کروڑ 82 لاکھ 63 ہزار 800 حصص سے کم رہی اور مجموعی سودوں میں 54 کروڑ 19 لاکھ 49 ہزار 800 حصص کے کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔