بند فرنس ملیں کھلوانے پر وزیر اعلیٰ کے شکر گزار ہیں: میاں احمد حسن
لاہور(کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بند فرنس ملوں کو کھولنے کا حکم جاری کیا ہے جس پر پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کے سر پرست عزیز الرحمن چن اور چیئرمین میاں احمد حسن نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم مشکور ہیں کہ انہوںنے بند فرنس ملوں کو کھولنے کا حکم جاری کیا۔