لیبر افسروں کی جانب سے تاجروں کو ہراساں کرنا تشویشناک ہے: عرفان اقبال شیخ
لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ایمپلائزز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کاروباری برادری کے ساتھ ماہانہ بنیاد پر میٹنگز کریں تاکہ صنعتی و تجارتی اداروں درپیش مسائل کے حل میں تیزی سے پیش رفت ممکن ہو سکے ۔انہوں نے لیبر افسران کی جانب سے خوف وہراس پیدا کرنے کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ قواعدو ضوابط مرتب کرنے کے لئے نجی شعبے سے مشاورت کویقینی بنائے۔