شربت گلہ کا جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث نادرا افسر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ
پشاور(صباح نیوز)افغان خاتونا شربت گلہ کیس میں پیشرفت ہوگئی ہے، ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے روپوش افسر کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے ملزم کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکم دیتے ہوئے اسے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ایف آئی اے نے گزشتہ شب پشاور صدر میں چھاپہ مارا ،جس کے دوران افغان مونا لیزا شربت گلہ کے لیے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے ملزم نادرا کے افسر عماد خان کو گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے نے جمعہ کو ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا ،عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عماد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے کردیا۔افغان خاتون شربت گلہ کا پاکستانی شناختی کارڈ بنانے میں نادرا کے 3 اہلکار ملوث تھے، جن میں سے2 نے عدالت سے پہلے ہی ضمانت کرا رکھی ہے۔تاہم ملزم عماد گزشتہ کئی ہفتوں سے روپوش تھا، جس کو پشاور سے گرفتار کیاگیا۔افغان خاتون شربت گلہ کو گزشتہ دنوں 15 روز کی سزا پوری ہونے پر طور خم کے راستے افغانستان بھیجا گیا ہے۔
جسمانی ریمانڈ