کراچی :سعید الزماں صدیقی نے ایوب خان کے مقابلے میں محترمہ فاطمہ جناح کا ساتھ دیا تھا
کراچی (سالک مجید) گورنر سندھ سعیدالزماں صدیقی کی مشرقی پاکستان سے گہری یادیں وابستہ ہیں وہ خود بھی ڈھاکہ میں زیرتعلیم رہے اور ڈھاکہ کے صف اول کے کالج میں جو طلبا سیاست کا گڑھ مانا جاتا تھا وہاں انہوں نے یادگار دن گزارے۔ خواجہ عامر کی کتاب ’’آن ادر سائیڈ آف دی فینس‘‘ میں اپنے خصوصی نوٹ میں سعیدالزماں صدیقی نے 1964ء میں صدارتی الیکشن میں جنرل ایوب کے مقابلے میں ڈھاکہ سے مادر ملت فاطمہ جناح کی کامیابی کو یاد کرتے ہوئے اسے خواجہ خیرالدین کی بہترین انتخابی مہم کا نتیجہ قرار دیا اور آنے والے دنوں کی سیاست میں اسے ایک سنگ میل لکھا ہے۔ سعیدالزماںصدیقی نے کتاب میں نواب آف ڈھاکہ فیملی کی پاکستان اور مسلم لیگ کیلئے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔