ملکی تاریخ کے سب سے بڑے گرین پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی گئی
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کے گرین پاکستان کے وژن کے نتیجہ میں ملک کی تاریخ میں سب سے بڑے گرین پاکستان پروگرام کی منظوری عمل میں آئی ہے۔ وزیراعظم کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اس پروگرام کے تحت شجرکاری کے لئے تمام صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان، وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات اور آزاد جموں کشمیر کو 3.7 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے گزشتہ روز اس منصوبے کی منظوری دی تھی۔ یہ منظوری وزیراعظم کی ہدایات پر دی گئی جس سے پاکستان کو 100 ارب ڈالر کے گلوبل گرین فنڈ تک رسائی بھی حاصل ہو سکے گی۔
گرین پاکستان پروگرام