وزیراعظم گرین پاکستان پروگرام، شجر کاری کے لئے 3.7 بلین روپے فراہم کئے جائیں گے
اسلام آباد (آئی ا ین پی) وزیراعظم نواز شریف کا گرین پاکستان پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے‘ شجر کاری پروگرام کے لئے 3.7 بلین روپے فراہم کئے جائیں گے۔ یہ رقم چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان‘ فاٹا اور آزاد کشمیر کو فراہم کی جائے گی۔ اس منصوبے کی گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے منظوری دی تھی۔ منظوری سے پاکستان کو 100 ارب ڈالر کے گلوبل گرین فنڈ تک رسائی ملے گی۔