ایک اور پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں پر پابندی کیلئے پیپلز پارٹی کی سینٹ میں تحریک
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی نے ایک اور پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں پر پابندی کیلئے سینیٹ میں تحریک پیش کر دی۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سیف اﷲ نے تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ بڑے نوٹ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں استعمال ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں اسلئے پوری دنیا میں بڑے کرنسی نوٹوں کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔