مردوں کو خواتین کے برابر حقوق دینے کے مطالبے کا بل اسلامی نظریہ کونسل میں بحث کیلئے منظور
اسلام آباد(آن لائن) اسلام نظریاتی کونسل نے مردوں کے حقوق سے متعلق درخواست کو بحث کیلئے منظور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر زاہد محمود قاسمی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں مردوں کے حقوق بارے درخواست جمع کرائی، کونسل کے چیئرمین مولانا شیرانی نے درخواست کو غور کیلئے منظور کر کے اگلے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر دیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ خواتین کے حقوق کی طرح مردوں کے حقوق سے متعلق بل کو بھی منظور کیا جائے ۔ بعض خواتین مردوں سے ناروا سلوک کرتی ہیں، مردوں کو گھروں سے باہر نکالتی ہیں مردوں کو خواتین کے برابر حقوق دینے چاہئیں۔