پاکستان کی طرف سے مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر خود کش حملہ کی مذمت
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نے افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس دہشت گردی کے واقعہ میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور دعا ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں ۔ پاکستان نے جرمنی سے بھی مزار شریف میں ان کے مشن پر اس حملے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی اور اس کے مقاصد کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور اس لعنت کے خاتمے کے لئے جاری کوششوں اور تعاون کے ساتھ ہے۔
پاکستان۔ مذمت