مولابخش چانڈیو شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر مار رہے ہیں : زعیم قادری
لاہور(صباح نیوز) ترجمان پنجا ب حکومت زعیم قادری نے کہا کہ مولا بخش چانڈیو شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر برسا رہے ہیں ، پیپلزپارٹی غریب اور بے بس مریضوں کی ہمدرد ہے یا خودسر ڈاکٹروں کی ترجمان ہے۔جمعہ کوزعیم قادری نے وزیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کے میو ہسپتال کے ہڑتالی ڈاکٹروں کے حق میں بیان دینے اور اس حوالے سے پنجاب حکومت پر تنقید کرنے کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما انسانی زندگیوں پر سیاست چمکانے سے گریز کریں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کراچی میں پینے کے پانی کے لیے ترستے شہری نظر نہیں آتے ہیں۔