تحریک انصاف کا خواجہ آصف کیخلاف اثاثے غلط ڈکلیئر کرنے، غیر ملکی شہریت چھپانے کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی) تحر یک انصاف کا وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے خلاف اثاثے غلط ڈکلیئر کرنے اور غیر ملکی شہریت چھپانے پر نیا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان ڈار نے بابر اعوان سے ملاقات کی جس دوران ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے غلط اثاثے ڈکلیئر کرنے اور غیر ملکی شہریت چھپانے کے ثبوت مل گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی نااہلی اوراسمبلی سے نکالے جانے تک ان کا پیچھا کروں گا دھاندلی کرنے والے عملہ اور آر او کی گرفتاری کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔