1000 اور 5000 کے نوٹوں پر پابندی کیلئے پیپلز پارٹی کی سینٹ میں تحریک
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی نے ایک اور پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں پر پابندی کے لئے سینیٹ میں تحریک پیش کر دی۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سیف اﷲ نے تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ بڑے نوٹ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں استعمال ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اس لئے پوری دنیا میں بڑے کرنسی نوٹوں کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔
پیپلز پارٹی/ تحریک