دو درجن سے زائد وارداتیں، کاہنہ میں فیکٹری ملازمین کو یرغمال بنا کر23لاکھ کی ڈکیتی
لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں،موٹر سائیکلیںاور دیگر سامان لوٹ لیا۔کاہنہ میں شاہد محمود کی فلور ملز میں 6ڈاکو ملازمین کو گن پوائنٹ پریرغمال بنا کر 23لاکھ کی نقدی ،رائفلز اور ایک مزدا گاڑی لیکر فرارہو گئے۔ ہربنس پو رہ صحافی کالونی میں عباس علی کے گھر میں تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو رسیوںسے باندھ کر 17لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان ،وحدت کالونی محمد پو رہ میں علی سے7 لاکھ 75ہزار،سبزہ زار میں نذیر حسین سے چار لاکھ 91ہزار،اسلام پو رہ میں طیب سے دولاکھ 80ہزار،ڈیفنس اے میں عمران سے ایک لاکھ 16ہزار،جنوبی چھائونی میں حیدر سے 70ہزار اور موبائل فون، مزنگ میں مشتاق سے 42ہزار اور موبائل فون،شالیمار مین شعیب سے 40ہزاراور موبائل فون جبکہ کاہنہ میں ناصر کی دکان سے 30ہزار نقدی لوٹ کرفرار ہو گئے۔ چوروں نے لٹن روڈ میں افضل،لیاقت آباد میں سے مشتاق کی گاڑیاں جبکہ اسلام پو رہ میںسے جمشید،مغلپو رہ میںطاہر،گلشن اقبال میںارسلان،اقبال ٹائون میں نواز،چوہنگ میں وقاص،نشترکالونی میں اختر،ڈیفنس بی میں احسن،سبزہ زار میں سے شاہ محمدکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔