قائمہ کمیٹی اجلاس‘ پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمدگی کی تحقیقات پر اظہار برہمی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن نے اپنے اجلاس میں پی آئی اے کے طیارے سے 27 کلو ہیروئن برآمد ہونے کے واقعہ کی تحقیقات پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہ معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لایا جائے۔ تاکہ وہ اس جرم میں شریک افراد کے خطاب کارروائی کا حکم دیں۔ کمیٹی نے ایئرپورٹ پر موجود ان محکموں کو بھی اس جرم کا ذمہ دار قرار دیا جو سمگلنگ کی روک تھام اور ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے کام پر مامور ہیں۔ کمیٹی کو کسٹمز انٹیلی جنس کے نمائندہ نے بتایا کہ جائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی نے جن ملزمان کی نشاندہی کی تھی ان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جب کہ دوسرے ملزموں کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وزارت داخلہ کو بتایا گیا کہ وہ ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیں۔ سٹیٹ بنک سے ان ملزموں کے بنک اکا¶نٹس اوران کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہے۔ کمیٹی نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے ذمہ دار محکموں اورسمگلنگ کی روک تھام کے ذمہ داروں کے درمیان رابطے کا فقدان ہے جس کے نتیجہ میں 27 کلو گرام ہیروئن طیارے سے برآمد کی گئی۔