شکسپیئر کی جائے پیدائش سٹارٹ فورڈ میں اقبال کی یاد میں خصوصی تقریب
اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ) شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش شہرہ آفاق ڈرامہ نگار شیکسپیئر کے شہر میں منایا گیا۔ برطانوی ہائی کمشن کے ذرائع کے مطابق یوم اقبال پاکستان کے برمنگھم میں واقع قونصلیٹ شیکسپیئر برتھ پلیس ٹرسٹ اور اقبال اکیڈیمی کے تعاون سے منایا گیا۔ مشرق اور مغرب کی دونوں عظیم ادبی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ یوم اقبال شیکسپیئر سنٹر سٹارٹ فورڈ میں منعقد کیا گیا۔ جو شیکسپیئر کی جائے پیدائش ہے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں اقبال کی مقبول نظر شکوہ جواب شکوہ اور ان کی دعائیہ نظم لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری گائی گئیں۔ اقبال نے شیکسپیئر کے فن کو جو تعریف کی تھی اسے ڈنمارک کے میوزک گروپ نے موسیقی کے ساتھ پیش کیا۔ تقریب میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ابن عباس نے شرکت کی۔