علامہ شاہ تراب الحق قادری ؒ کا چہلم کل میمن مسجد کھارادر میں ہو گا
کراچی (نیوز رپورٹر) علامہ سید شاہ تراب الحق قادری ؒ کے چہلم کا اجتماع کل 13نومبر بروز اتوار میمن مسجد مصلح الدین گارڈن کھارادر میں زیر صدارت صاحبزادہ علامہ شاہ عبد الحق قادری ہوگا۔ جس میں ملک بھر سے علماءمشائخ ،سنی تنظیمات و مدارس کے قائدین و ذمہ داران شرکت کریں گے۔ نماز عصر کے بعد قرآن خوانی،بعد نماز مغرب خطابات علماءکرام ،بعد نمازعشاءقل شریف اجتماعی دعا ہو گی۔