بحری جہاز میں آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے حیدرآباد میں مظاہرے
حیدرآباد(نمائندہ نوائے وقت) حیدرآباد پریس کلب کے سامنے جمعہ کے روز درجنوں افراد نے مظاہرے کرتے ہوئے دھرنے دیئے۔پاکستان ورکرز فیڈریشن نے گڈانی میں بحری جہاز میں آتشزدگی کی تحقیقات‘ شہید محنت کشوں کے ورثاءکو معاوضے کی ادائیگی اور ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر محبوب قریشی‘ منظور بلیدی‘ عبد الجبار اور دیگر نے سانحے کا ذمہ دار جہاز کے مالکان‘ ٹھیکیدار اور محکمہ محنت کے ذمہ داروں کو قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف سخت کاروائی اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ حیدرآباد کی ہندوبرادری کے لوگوں نے ٹنڈو حیدر میں ہلاک ہونے والی عورت بشیراں کولہی کی لاش کی بے حرمتی‘ مذہبی املاک اور دیگر زیاتیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر ویرو کولہی‘ شاہدہ خاصخیلی‘ غلام حیدر ملوکانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایچ ڈی اے‘ واسا اور قاسم آباد میونسپل کمیٹی کے برطرف ملازمین نے اپنی بحالی کے لئے احتجاج کیا۔