پاکستان میں تیز رفتار ترقی اور غربت میںکمی کامیاب حکو متی پالیسیوں کا نتیجہ ہے شہباز شریف
لاہور( نوائے وقت نیوز) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور عالمی بینک سمیت بین الاقوامی ادارے آج پاکستان میں تیز رفتار ترقی اور غربت کی شرح میں نمایاں کمی کابرملا اعتراف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیز رفتار ترقی اور غربت کی شرح میں کمی موجودہ حکومت کی کامیاب اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھایا گیا ہے۔آج پنجاب سمیت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے رفتار اور معیار کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان معاشی خودمختاری کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے اور انشاءاللہ محنت، عزم اور جذبے سے کام کرتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کا سفر طے کریں گے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ شہبازشریف نے لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں ٹریفک نظام کی خراب صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اوراس ضمن میں متعلقہ اداروں کی سخت سرزنش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو اب جاگنا ہوگا، زبانی جمع خرچ کی بجائے کام کرکے دکھانا ہوگا اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی۔ ٹریفک جام اور سڑکوں پر عوام کو گھنٹوں انتظار کی کوفت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے متعلقہ اداروں اور محکموں کو وسائل فراہم کئے ہیں تو انہیں نتائج بھی دینا ہوں گے۔ صوبہ بھر میں انفراسٹرکچر کی بہتری، سڑکو ںکی کشادگی، فلائی اوورز اور انڈرپاسز کی تعمیر سے ٹریفک کے بہاﺅ میں بہتری آنے کی بجائے آج بھی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔ وہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹریفک نظام کی صورتحال اور اسے بہتر بنانے کے حوالے سے اصلاحات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ سرکاری ملازمین، طلبا و طالبات اور دیگر طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی دفاتر میں بروقت پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ علاوہ ازیں وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت اعلی سطح کااجلاس مےںعوام کی فلاح وبہبود کےلئے جاری ترقےاتی پروگرامز پر پےش رفت کا جائزہ لےا گےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے شہری ودےہی علاقوں مےں اربوں روپے کی لاگت سے بننے والے فلاح کے ترقےاتی منصوبوں کامحور عام آدمی کی ترقی و خوشحالی ہے ۔ترقےاتی پروگرامز کے ثمرات عام آدمی تک ہر صورت پہنچنے چاہئےں۔
شہباز شریف