ڈ اکو وں نے 4 مسافر کوچوں بسو ں کے درجنوں مسافروں کو لوٹ لیا
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی میںلوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ، بریانی سینٹر اور حجام کی دکان پر واردات کے علاوہ چار مسافر کوچوں کے مسافروں اور درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیا گیا۔ کورنگی کراسنگ کے نزدیک بھٹائی آباد میں دومسلح ملزمان نے انصاف بریانی سینٹر پر دھاوا بول کر ہزاروں روپے لوٹ لئے اور اس کے بعد قریب ہی حجام کی دکان میں بھی گھس کر لوٹ مار کی جب کہ کورنگی میں ہی ناصر جمپ کے قریب مسلح ملزمان نے الیاس کوچ کے مسافروں سے نقدی او رموبائل فون چھین لئے ۔بنارس کے علاقے میں ولیکا چورنگی کے نزدیک بلال کوچ، گلشن اقبال میںحسن زئی کوچ او رماری پور روڈ پر دوست کوچ کے مسافروں کو بھی لوٹ لیا گیا۔ جب کہ ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ سے نمائش چورنگی تک موٹرسائیکل سوار ملزمان نے 24 راہگیروں سے موبائل فون ، نقدی او رقیمتی سامان چھین لیا اور فرار ہوگئے۔
اسٹریٹ کرائم