کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کا آپریشن30 مشتبہ افراد گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے چاکیواڑہ سے ایک جرائم پیشہ ملزم گرفتار جبکہ نیوکراچی میں سرچ آپریشن کے دوران30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم پولیس کو کئی وارداتوں میں مطلوب تھا اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا جس کے بعد ملزم کو تھانے منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔ نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ زیر حراست افراد کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔
سرچ آپریشن