عشرت العباد ر یاست دشمن تھے ن لیگ نے عہدے پر کیسے رہنے دیا:منظور وسان
کراچی (وقائع نگار)سندھ کے وزیر برائے صنعت و تجارت منظور حسین وسان سینیٹر نہال ہاشمی کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کی تقرری کا اختیار صدر اور وزیراعظم کا ہے اگر ڈاکٹرعشرت العباد خان ریاست دشمن گورنر تھے تو مسلم لیگ (ن)نے کیسے انہیں اتنے اہم عہدے پر رہنے دیا ۔ نہال ہاشمی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ لگتا ہے کہ نہال ہاشمی نے سستی شہرت کے لئے ایسا بیان دیا ہے یا پھر وہ خود دہشتگردی کو سپورٹ کرتے ہیں۔صدر اور وزیراعظم نواز لیگ کے ہیں۔گورنر کی تقرری کا اختیار صدر اور وزیراعظم کا ہے۔وزیراعظم نواز شریف اسی گورنر کے ساتھ بیٹھ کر ایپکس کمیٹی کے اہم ترین اجلاس کرتے رہے۔انہوںنے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا وزارت داخلہ کا کام ہے۔ تحریک انصاف کے رکن سند ھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی کا بیان وزیراعظم نواز شریف کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔جمعہ کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ وفاقی حکومت کا سابق گورنر سے متعلق نہال ہاشمی کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرنا کافی نہیں ہے ۔نہال ہاشمی کا بیان وزیراعظم نواز شریف کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔
منظور وسان