جیلوں میں کالعدم تنظیموں کے قیدیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
لاہور( نامہ نگار) ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر احمدخان نے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے حوالے سے گذشتہ روز شہر کی جیلوں کا دورہ کیاجہاں انہوں نے اسیران کے عزیز واقارب کی شکایات سنیں اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ڈی آئی جی ملک مبشر احمد خان نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل میں سکیورٹی کے حوالے سے جائزہ لیا سکیورٹی پر مامور اہلکار اور افسران کو سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پرملک مبشر احمد خان نے عملے کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں ہوگئی جبکہ انہوں نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں پر کڑی نظرکھنے کا حکم دیا ۔