خلاء کی سیر کے بعد سوچی اولمپکس مشعل زمین پر آگئی،روسی خلا نوردوں نے خلاء میں چہل قدمی کرکے تاریخ بھی رقم کر دی
ماسکو (اے پی اے ) خلاء کی سیر کے بعد سوچی اولمپکس کی مشعل زمین پر لوٹ آئی، روسی خلا بازوں نے خلاء میں چہل قدمی بھی کی۔روسی خلائی جہاز سوچی 2014ء سرمائی اولمپکس گیمز کی مشعل لے کر زمین پر واپس لوٹ آیا۔ روسی خلائی جہاز سویز 4 روز قبل تین خلا نوردوں کے ہمراہ سوچی اولمپک گیمز 2014ء کی مشعل لے کر خلاء میں گیا تھا جس کا مقصد اولمپک کھلاڑیوں کو بھی خلائی مشن کا حصہ بنانا تھا۔ خلا نوردوں نے خلاء میں چہل قدمی کرکے تاریخ رقم کر دی۔ روسی خلا باز اولگ کوتوو اور سرگئی ریزنسکی نے مشعل کو روشن کیے بغیر بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے باہر چہل قدمی کی۔