جیلوں میں اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں: ڈی آئی جی
لاہور (نمائندہ خصوصی) جیلوں میں اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران بتائی انہوں نے کہا کہ خواتین اور کمسن قیدیوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ملک مبشر احمد خان نے کہا کہ محکمہ جیل کے کرپٹ اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ جیلوں میں ملاقات کیلئے آنیوالوں کی مشکلات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث اہلکاروں کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں اس موقع پر ڈی آئی جی ملک مبشر احمد خان نے محکمانہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا اور بہتری کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔