امریکا نے پاک بھارت جوہری جنگ رکوائی، ڈونلڈ ٹرمپ

May 12, 2025 | 22:05

ویب ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں جوہری جنگ ہو سکتی تھی امریکا نے رکوائی، پاکستان اور بھارت کو تجارت بند کرنے کی دھمکی دی تو دونوں ممالک جنگ بندی پر رضا مند ہوئے، اس سے پہلے دونوں ممالک جنگ بندی اور پيچھے ہٹنے کو تیار نہ تھے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وئٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارت کو کبھی اس طرح استعمال نہیں کیا گیا جیسے میں نے کیا، کہا اگر دونوں ممالک جنگ روک دیں تو بہت تجارت کریں گے۔

 
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے رہنما غیر متزلزل ہیں، سیز فائر میں امریکا نے بہت مدد کی۔ پاکستان اور بھارت کی تجارت میں مدد کےلیے بھی تیار ہیں۔


 
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے جوہری تنازع رکوایا یہ بہت بری جوہری جنگ ہوسکتی تھی، اس میں لاکھوں لوگوں کی جانیں جا سکتی تھیں، مجھے بہت فخر ہے کہ ہم نے جوہری تنازع رُکوایا

مزیدخبریں