پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

May 12, 2025 | 18:00

ویب ڈیسک

نئی دہلی: پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کیے جانے کے باعث بھارت کو اب تک 1300 کروڑ روپے سے زائد کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ 18 دنوں میں مجموعی طور پر 2000 پروازیں متاثر ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے جارحانہ رویے کے جواب میں اپنی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لیے بند کی تھی اور آج اس بندش کو 19 دن مکمل ہوچکے ہیں۔بھارتی فضائی کمپنیوں کو نہ صرف پروازوں میں تاخیر بلکہ ایندھن اور دیگر آپریٹنگ اخراجات میں دوگنا اضافے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جنگ پسندی صرف ایئرلائن انڈسٹری ہی نہیں بلکہ معیشت کے دیگر شعبوں کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے، خاص طور پر کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔فضائی کمپنیوں کا ماننا ہے کہ اگر پاک بھارت کشیدگی کم ہوجائے اور تعلقات معمول پر آجائیں تو ایوی ایشن سیکٹر کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔تاہم کروڑوں کے نقصان کے باوجود مودی حکومت سبق سیکھنے کو تیار نہیں دکھائی دیتی۔ بھارتی حکومت نے پاک بھارت سیز فائر کو محض عارضی قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں