سعودی عرب کا 2025 کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان

May 12, 2025 | 13:11

سعودی عرب نے دنیا بھر کے بین الاقوامی طلبہ کے لیے 2025 میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے اس اسکالرشپ سکیم کے تحت پاکستان سمیت تمام ممالک کے طلبہ سعودی عرب میں موجود سرکاری پبلک یونیورسٹیوں میں بیچلر ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں درخواست دینے کے لیے طلبہ کو کسی انفرادی یونیورسٹی میں علیحدہ اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ "Study in Saudi Arabia" کے سرکاری پلیٹ فارم کے ذریعے براہ راست اپنی پسندیدہ یونیورسٹی کا انتخاب کر کے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یہ مکمل طور پر مفت اور آسان طریقہ ہے اسکالرشپ کے لیے اپلائی کرنے کے لیے کچھ شرائط بھی رکھی گئی ہیں جن میں کم از کم عمر 16 سال ہونا ضروری ہے درخواست دہندہ کے پاس چھ ماہ تک کارآمد پاسپورٹ ہونا چاہیے مالی استطاعت یا مالی ضمانت کا ثبوت درکار ہو گا اٹھارہ سال سے کم عمر کے طلبہ کے لیے سرپرست کی تحریری اجازت لازمی ہے ساتھ ہی طبی رپورٹ میں متعدی بیماریوں سے پاک ہونے کی تصدیق بھی پیش کرنا ہو گی اور درست طبی انشورنس بھی ضروری ہو گی اس پروگرام کا مقصد دنیا بھر کے ذہین اور باصلاحیت طلبہ کو معیاری اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے اور سعودی عرب کی یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے

مزیدخبریں