کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی ناردرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں سنڈے بن گیا فن ڈے ،اتوار کو چھٹی کے روز شہریوں نے مویشی دوست منڈی کو پکنک پوائنٹ بنالیا ، بچے اور بڑوں کے ساتھ فیملیز نے بھی ڈیرا جمایا یوا ہے کئی فیملیز اور بچے خوبصورت اور بھاری بھرکم جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے، بچے اور بڑے سبھی بھاری بھرکم اور خوبصورت جانور دیکھ کر خوش نظر آئے کہتے ہیں سال میں ایک بار مویشی منڈی لگتی ہے تو چھ سات بار نادرن بائی پاس آتے ہیں ، خوب انجوائے کرتے اور دوستوں کے ساتھ قربانی کا جانور پسند کرتے ہیں پھر فیملی ساتھ آکر خرید لیتے ہیں، مویشی دوست منڈی میں گائے ، اونٹ اور بکرے دیکھ بہت خوشی محسوس ہوتی ہے دوسری جانب مویشی دوست منڈی کے رنگ فوڈ اسٹریٹ کے سنگ منانے کے لیے شہریوں نے کھابوں کے لیے فوڈ اسٹریٹ کا رخ کیا، ایڈمنسٹریٹر بلاک کے سامنے لگنے والی فوڈ اسٹریٹ نے میلہ مویشیاں کو چار چاند لگا رکھے ہیں ہفتہ کی درمیانی شب اسٹارٹ ہونے والی فوڈ اسٹریٹ نے بیوپاریوں اور شہریوں کے دل موہ لیے، کھابوں کے شوقین جانوروں کی تلاش کے ساتھ چٹخاروں سے بھی لطف اندوز ہو ئے شہری جاوید نہاری، انڈہ برگر،ہنٹربیف،گولہ کباب ، تکہ بوٹی،، شوارما، کٹاکٹ، بگھاری دال، حلیم،تگچچ بریانی اور پلاو کے ساتھ گرما گرم چائے اور ٹھنڈا ٹھار لمکا بھی پیا اور رات بھر قوالیت نائٹ میں امجد علی صابری کی پر فارمنس سے لطف اندوز ہوئے نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں ملک بھر کے شہروں سے ٹریلرز اور ٹرکوں میں لدے خوبصورت قربانی کے جانوروں کی آمدورفت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں سنڈے بنا فنڈے، فوڈ اسٹریٹ سج گئی
May 12, 2025