اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دی اور کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی قائد محمد نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف، تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی راہنمائی سے پاکستان کو فتح ہوئی وزیر مملکت ریلوے نے کہا کہ جنرل ساحرشمشاد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف ظہیربابر اور بحریہ کے چیف ایڈمرل نوید اشرف کو خاص طور پر قوم سلام پیش کرتی ہے جنرل سید عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادروں نے اپنی قابلیت، جذبے، پیشہ وارانہ مہارت سے روایتی جنگ میں بھی بالا دستی کا لوہا منوایا الحمدللہ، پاکستان کو فتح ہوئی، یہ اللہ کا کرم، عوام کے اتحاد کی وجہ سے ہوا، یہی ہماری اصل طاقت ہے وزیر مملکت ریلوے نے کہا کہ دنیا کو بتا دیا پاکستان آزاد خودمختار ملک ہے، اپنی آزادی، وقار اور سالمیت پر حملہ برداشث نہیں کرے گا قیادت ، عوام، میڈیا سب نے اپنے اپنے محاذ پر تاریخی کردار ادا کیا بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستانی قوم خوف کی جنگ بھارت کے حملے سے پہلے ہی جیت چکی تھی ذمہ دار ملک کے طور پر ہم حق پر کھڑے تھے، اس لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا، فوجی، سفارتی اور اخلاقی سب محاذوں پر فتح ہوئی، الحمدللہ ، بتا دیا ہے کہ امن خواہش ہے کمزوری نہیں۔
پاک فوج کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کے پرخچے اڑا دئیے،بلال اظہر
May 12, 2025