اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے اتوار کو"پاکستان زندہ باد ریلی" میں شرکت کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور عوامی حمایت کا زبردست اظہار کیایومِ تشکر کے موقع پر منعقدہ اس تاریخی ریلی میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سمیت مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت اور عوام کی کثیر تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان کے ساتھ دلی وابستگی کا واضح پیغام دیاریلی کے مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا "الحمدللہ! پاک فوج اور عوام کے اتحاد نے دشمن کے ہر شرانگیزی کو خاک میں ملا دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت نے پوری دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان ایک آزاد، خودمختار اور ناقابلِ تسخیر ملک ہے جو اپنی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیتا۔ عسکری قیادت، عوام، میڈیا اور اداروں نے اپنے اپنے محاذوں پر تاریخ رقم کی عسکری، سفارتی اور اخلاقی محاذوں پر یہ فتح ہماری مشترکہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے!"انہوں نے دشمن کو متنبہ کرتے ہوئے کہا "دشمن کو اب بھی اگر کسی جارحیت کا وہم ہے تو اسے جان لینا چاہیے کہ پاکستان کی عوام اور افواج ایک سیسہ پلائی دیوار ہیں جو ہر طوفان کو روک دے گی۔ ہماری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور مستقبل میں بھی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
قوم افواجِ کے شانہ بشانہ ،مستقبل میں بھی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، دانیال چودھری
May 12, 2025