اسلام آباد(خبرنگار) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالو جی صبحیں غوری نے کہا ہے کہ آپریشن’’ بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی کا سہرا ملک کی سیاسی لیڈر شپ اور افواج پاکستان کے سر ہے جنہوں نے اتفاق واتحاد یگانگت کیساتھ دشمن کو شکست دی پاکستان ایک قوم ہیں اور دفاع وطن کیلئے جان تک کی بازی لڑانے کا حوالہ رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار صبحیں غوری نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا ہے پارلیمانی سیکرٹری صبحیں غوری نے کہا کہ ہمیں جنگ سے نفرت تو ہے مگر اپنی بقا کی جنگ بقا تک لڑیں گے پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور موثر جواب دیدیا ہے اورارمی چیف کے حکم پر آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی سے بھارت کے دانت کھٹے کردئیے ہیں پاک افواج کو سلام پیش کرتے ہیں صبحین غوری نے کہا ہے کہ بھارت نے بے گناہ شہریوں اور مسجدوں کو نشانہ بنایا تھا ہم نے انکی فوجی ترسیلات اور تنصیبات کو نشانہ بنایااپنی عسکری مہارت سے انکے متعدد ائیر فیلڑز اور اسلحہ ڈی پوز کو تباہ کردیاایس 400 دفاعی نظام کو تباہ کردیا ہے
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور موثر جواب دیدیا ، صبحیں غوری
May 12, 2025