اسلام آباد(وقائع نگار )اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر سید عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو عظیم اور تاریخ ساز فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پوری قوم سپہ سالار جنرل حافظ عاصم منیر اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔پاک فوج کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔افواج پاکستان نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا ہے۔پاک فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔قوم پاک فوج کی جرات،دلیری اور حکمت کو سلام پیش کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تشکر کے موقع پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر سید عتیق الرحمان نے کہا بھارت بزدلانہ کارروائی کی شرمندگی ہمیشہ یاد رکھے گا۔وطن عزیز کی سلامتی سالمیت اور استحکام کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔بھارت کو منہ توڑ جواب دینا ناگزیر ہو چکاتھا۔پوری قوم دفاع وطن کے جہاد میں افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔دفاع وطن کی خاطر شہید ہونے والے قوم کی آنکھ کا تارا ہیں۔
افواج پاکستان نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا ، بیرسٹر سید عتیق الرحمان
May 12, 2025