راولپنڈی(محبوب صا بر/جنرل رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویڑن انجینئر عامر ختک نے تحصیل آفس راولپنڈی راجہ بازار میں دیہاتی ایریاز اور اربن سٹی کی پراپرٹی رجسٹریشن ،مختار نامہ ،جدی ملکیتی پراپرٹی بچوں خونی رشتہ داروں کو گفٹ کرنے کے لئے ون ونڈو آپریشن سہولت سینٹر بنانے کی منظوری دے دی جس کا کام تیزی کے ساتھ شروع کر دیا گیا ہے، تمام امور آن لائن ہوں گے نئے اراضی سہولت سینٹر راجہ بازار تحصیل دفتر میں ایک ہی بڑے ہال میں تمام شعبہ جات کے افسران کمپیوٹر آپریٹرز اور امدادی عملہ الرٹ رہے گا، اس وقت اربن 1سٹی کا کام سب رجسٹرار انس خان بھٹی اور دیہاتی کا کام تحصیلدار ملک شوکت سرانجام دے رہے ہیں، ایک ہی چھتری تلے سائلین شہری راولپنڈی تحصیل کے تمام دیہاتی ایریاز اور شہر بھر کے ایریاز کی پراپرٹی کمرشل گھریلو کی یہاں خرید و فروخت رجسٹریاں کرائیں گے پاور آف اٹارنی تیار ہوں گے رشتہ داروں بچوں اہلیہ نام حبہ گفٹ رجسٹری ہوگی وراثت نامے تیار ہوں گے
پراپرٹی رجسٹریشن کیلئے ون ونڈو آپریشن سہولت سینٹر بنانے کی منظوری
May 12, 2025