پاکستان اپنی سالمیت کا دفاع کرنا جانتا ہے ،ایاز خان بالڑہ

May 12, 2025

کھنڈہ(نامہ نگار) تحر یک لبیک پاکستان کے سابق امیدوار صوبا ئی اسمبلی حلقہ پی پی 2 ایاز خان بالڑہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سا لمیت کا دفاع کرنا جانتا ہے کامیا ب آپریشن بنیان مرصوص پر قوم بہادر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے دشمن کو دن کیاجالے میں عبرت کا نشان بنادیا گیاہے وہ گذشتہ روز صحافی ابرار حسین صابر سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکررہے تھے اس موقع پر انکے قریبی ساتھی ڈاکٹر ذیشان نذیر بھی ا نکے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر جارحیت کو آہنی عزم سے کچلا گیا افواج پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے آپریشن بنیان مرصوص قومی غیرت وقار اور عسکری عظمت کی روشن علامت ہے پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ ہر محاذ پر پاکستان نے اپنی برتری منوائی ہے ۔

مزیدخبریں