اٹک (نامہ نگار) سا بق ا میدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 4 ملک ریا ست علی سدھر یا ل نے کہا ہے کہ پا ک فوج نے پو ری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، الحمدللہ! پاکستان نے ایک مرتبہ پھر دشمن کے جارحانہ عزائم کو خا ک میں ملا دیا اور پوری دنیا پر واضح کر دیا کہ ہم امن کے داعی ضرور ہیں لیکن اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے، اس سارے منظرنامے میں پا کستا ن پیپلز پار ٹی نے ایک بالغ نظری کا مظاہرہ کیا،صدر پاکستان آ صف علی زرداری نے قومی وحدت اور ادارہ جاتی ہم آ ہنگی کو فروغ دے کر ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ مفا ہمت کی سیاست کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کے ضا من بھی ہیں، سا بق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا مقدمہ بڑی جرات و دانشمندی سے پیش کیا اور بھارت کے جنگی جنون کے خلاف عالمی رائے عامہ کو متوجہ کیا اور گجرات کے قصائی کی اصلیت عالمی دنیا کے سامنے رکھی۔
پاک فوج نے پو ری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،ملک ریاست سدھریال
May 12, 2025