تلہ گنگ(نامہ نگار)ایس ڈی پی او یاسر مطلوب کیانی کی زیر نگرانی تھانہ صدر تلہ گنگ پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، ایس ایچ او صدر تلہ گنگ راجہ عماد نے خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے کھلے مقام پر بذریعہ ڈولی دانہ اڑھائی لاکھ مالیت کا جوا پکڑ لیا ،ڈولی دانہ پر جوا کھیلنے والے چھ قمار باز گرفتار، دا پر لگی رقم 21ہزار700روپے اور 3موبائل مالیتی 1لاکھ 15ہزار برآمد، موقع سے 1موٹرسائیکل مالیتی 1لاکھ 20 ہزاراور آلات قمار بازی قبضہ پو لیس میں لیے گئے، گرفتار ملزمان میں امجد،عمران عارف،سفیر حسین،نوید ریاض،عامر شہزاد اور شاہد شامل ہیں ۔
تلہ گنگ پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، 6ملزمان گرفتار
May 12, 2025