اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپو رٹر سے ) ہم پاک آ رمی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے رات کو د شمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔ پوری رات شدید گو لہ باری کر کے دشمن ملک کو بھرپور جواب دیا۔ پاکستا ن ہے تو اسلام ہے، پاکستان ہے تو تمام جماعتیں ہیں۔ اگر پاکستان نہ ہو تو کچھ بھی نہ ہو۔ اس لیے ہم مسلمان قوم جو ہمارا ملک پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا ہے ہم ہر حال میں اس کا تحفظ کریں گے یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور مودی کو پتا ہونا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا اکابر حمزہ عباسی، مولانا آصف محمود، حافظ احمد ذکا عباسی، شکیل احمد عباسی، قاری عابد عباسی، مولانا عبدالسلام حدوٹی، قاری عرفان عباسی، قاری ثاقب عباسی، حاجی حنیف عباسی نے کیا۔
پاک آرمی کو سلام ، رات کو دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے،مولانا اکابر حمزہ عباسی
May 12, 2025