کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوسی سوئی چیمیاں کے جنرل سیکرٹری طیب نذیر کے بہنوئی محمد فاروق موٹرسایئکل حادثے میں انتقال کر گئے وہ کلردھانگلی روڈ پر سفر کر ریے تھے کہ موٹرسائیکل پھسل کر الٹ گئی جس سے محمد فاروق کو شدید چوٹیں آئیں انہیں راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے نمازجنازہ سہوٹ حیال میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، ریٹائرڈ ایس پی محمد اشفاق مغل،محمد ظریف راجا،راجہ ندیم احمد،نمبردار اسد عزیز،چوہدری ابرار وارثی، چوہدری اخلاق حسین، چوہدری زین العابد ین عباس،شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، چوہدری توقیراسلم،کلیم یوسف، شیخ حسن سرائیکی، مسعود احمد بھٹی،شیخ خورشید احمد، چوہدری شاہد گجر،ملک محمد ضمیر،سردار محمد آصف، نمبردار وقاص گجر، صوبیدار محمد فیاض، راحت محمود کیانی،تنویر اختر شیرازی،راجہ شاہین، راجہ زین ساجد،راجہ ذوالفقا ر ساجد، شہزاد مغل اور دیگر نے شرکت کی۔
محمد فاروق موٹرسائیکل حادثے میں انتقال کر گئے
May 12, 2025