کھنڈہ،ناجائز منافع خوروں نے لوٹ مار کا بازارگرم کردیا، انتظامیہ  سوگئی   

May 12, 2025

 کھنڈہ(نامہ نگار)  انتظامیہ کی عدم توجہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ناجائز منافع خوروں نے لوٹ مار کا بازارگرم کررکھا ہے عوام الناس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے خود ساختہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے شہریوں نے بتایا کہ مہنگائی کی بے رحم لہروں نے سفید پوشوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی سرکاری لسٹ اور مارکیٹ میں زمین آسمان کا فرق ہے کریانہ ،پھل ،سبزی ،مرغی کے گوشت پر کسی قسم کا چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے خریدار دکانداروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں  شہریوں نے ڈی سی اٹک سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں