ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،حاجی ذوالفقار علی بلوچ 

May 12, 2025

کھنڈہ(نامہ نگار) پا کستان مسلم لیگ (ن ) ضلع اٹک کے سینئر نا ئب صدر حاجی ذوالفقا ر علی بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہا تھوں میں ہے ہمیں ا پنی  عسکری قیادت پر فخر ہے جو آنکھ پاکستان کی طر ف اٹھے گی نکال دی جائے گی دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے دفاع پاکستان کیلئے ہر فرد سربکف مجاہد ہے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارت کو دیاگیا جواب اسے ہمیشہ یاد رہے گا وہ گذشتہ روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اگر بھارت کی جانب سے کبھی ایسی جارحیت ہوئی تو افواج پاکستان ناپاک جسارت کا اپنی عوام کے ساتھ مل کر ایسا منہ توڑ جواب دینگے کہ بھارت کبھی بھلا نہیں سکے گا ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان جارحیت کی بجائے امن کا خواہاں ہے مگر ہماری امن کی خواہش کو کمزوی سے کبھی تعبیر نہ کیا جائے گزشتہ تین دن میں بھارت نے جتنا عسکری نقصان اٹھایا ہے وہ اس کے لیے سبق ہے اگر بھارت مزید آگ بڑھکانا چاہتاہے تو اسے مزید نقصا ن اٹھانے کے لیے تیاررہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے قوم کا ہر فرد میدان جہاد میں اترے گا مسلمانوں کے لیے شہادت ایک اعزاز ہے جسکی ہر مسلمان دل میں خواہش رکھتاہے۔

مزیدخبریں